بھکر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل (اے ڈی سی جی) ارشد وٹو کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:30

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بھکر (اے ڈی سی جی) ارشد وٹو کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں مون سون سیزن کے دوران ضلع بھر میں موجود بوسیدہ اور مخدوش عمارتوں کا ہنگامی بنیادوں پر سروے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی جی ارشد وٹو نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹیز، ضلع کونسل، محکمہ تعلیم، صحت اور لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ مون سون کے پیش نظر انسانی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر تمام خطرناک عمارتوں کا حتمی جامع سروے دو روز میں مکمل کیا جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ابتدائی رپورٹ ایک یوم میں ضلعی انتظامیہ کو پیش کی جائے تاکہ بروقت حفاظتی اقدامات اٹھائے جا سکیں۔اے ڈی سی جی نے افسران کو تنبیہ کی کہ اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور رپورٹ کی بنیاد پر فوری طور پر ضروری قانونی و حفاظتی اقدامات بھی کئے جائیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :