پولیس کا منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 11 ملزمان گرفتار

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کر کے 720 گرام چرس اور 10 غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریاء پولیس نے عدنان سے 720 گرام چرس ،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے اسد سے بندوق 12بور،اللہ بخش سے بندوق 12بور، فرحان سے پسٹل30بور، تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے عمران سے رائفل،تھانہ پھلروان پولیس نے نذیر سے رائفل،عتیق سے بندوق 12بور،تھانہ کوٹمومن پولیس نے مجتبی سے پسٹل30بور، تھانہ بھیرہ پولیس نے عمیر سے پسٹل30بور، اویس سے پسٹل30بور اور تھانہ ساجد شہید پولیس نے املیش سے پسٹل30بور برآمد کر کے گرفتارملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

مزید تفتیش جاری ہے۔