وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہر شعبہ میں ترقی اور بہتری کے لیے کوشاں ہیں ،مشیر صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:37

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) ویٹرنری سٹاف کے لیے موٹر سائیکلوں کی تقسیم کے لیے تقریب ضلع کونسل ہال جہلم میں منعقد کی گئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی مشیر صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی تھے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ویٹرنری سٹاف میں 37 موٹر سائیکل تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہر شعبہ میں ترقی اور بہتری کے لیے کوشاں ہیں تاکہ ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کی زندگی میں آسانی لائی جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آپ کو سہولیات فراہم کررہی ہے آپ کسانوں کو سہولت دیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق کام جاری ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے لائیو سٹاک کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے ۔ آخر میں ویٹرنری سٹاف میں موٹر سائیکلزتقسیم کی گئیں۔\378