ماربل کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے جی سی سی آئی کی اے پی ایم آئی اے کے چیئرمین کے ساتھ سٹریٹجک ملاقات

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (جی سی سی آئی) نے آل پاکستان ماربل انڈسٹری ایسوسی ایشن (اے پی ایم آئی اے) کے چیئرمین محمد بلال خان کے ساتھسٹریٹجک ملاقات کی جس میں ماربل کی مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے اور پاکستان کی زرمبادلہ کمانے میں کردار ادا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کا مقصد پاکستان کی ماربل انڈسٹری کی بے پناہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے جی سی سی آئی کے اراکین کے ساتھ قابل قدر بصیرت اور مہارت کا اشتراک تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین اے پی ایم آئی اے نے صنعت کی عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اے پی ایم آئی اے کے سفارتی رابطہ کے مشیر عاطف فاروقی نے ماربل کی صنعت میں ترقی اور تعاون کے امکانات کو اجاگر کیا اور برآمدی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے جی سی سی آئی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

جی سی سی آئی کے صدر رانا ایم صدیق نے اجلاس کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور مقامی صنعتوں کی حمایت کے لیے جی سی سی آئی کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں خطے میں صنعتی ترقی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے جی سی سی آئی کی کوششوں کو بھی اجاگر کیاگیا۔