پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن قومی کوچ نثار احمد یو سی آئی لیول ٹو سرٹیفیکیشن کے لیے کوریا پہنچ گئے

ہفتہ 12 جولائی 2025 17:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی سی ایف) کے کوچ نثار احمد کو یو سی آئی لیول ٹو کے کوچنگ کورس میں شرکت کے لیے کوریا پہنچ گئے ہیں۔اس پروگرام کی میزبانی کورین سائیکلنگ فیڈریشن ورلڈ سائیکلنگ سینٹر (ڈبلیو سی سی) کے تعاون سے کر رہی ہے۔ ہفتہ کو پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک سابق بین الاقوامی سائیکلنگ چیمپئن نثار احمد نے متعدد مواقع پر بھر پور انداز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، انہوں نے جنوبی ایشیائی مقابلوں میں متعدد گولڈ میڈل اور پوڈیم فنش حاصل کیے۔

وہ قومی سطح پر مسلسل اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رہے ہیں۔نثار احمد نے پہلے ہی یو سی آئی لیول ون ان لائن کوچنگ کورس کے ساتھ ساتھ لیول ون کوچنگ اور مکینک کورسز بھی مکمل کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں کورین سائیکلنگ فیڈریشن نے WCC کے ذریعے ایک کوچ اور ایک رائیڈر کو ان کے جدید تربیتی کورس میں شرکت کے لیے پاکستان کو خصوصی دعوت دی۔ جبکہ نامزد رائیڈر ویزا حاصل کرنے سے قاصر تھا۔

نثار احمد نے کامیابی کے ساتھ اپنے سفری دستاویزات کو محفوظ کرلیا اور اب وہ کوریا پہنچ گئے ہیں جو UCI سے تصدیق شدہ سخت تربیت سے گزرنے کے لیے تیار ہیں۔ نثار احمد یو سی آئی لیول ٹو سرٹیفیکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے بلوچستان کے پہلے کوچ بن گئے ہیں جو صوبے اور پاکستان کی سائیکلنگ کمیونٹی کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اس سنگ میل کو سراہتی ہے جو نثار احمد کے عزم اور ملک کے تمام خطوں میں سائیکلنگ کو بلند کرنے کے لیے فیڈریشن کی جاری کوششوں دونوں کی عکاسی کرتا ہے۔

فیڈریشن نے کہا ہے کہ ہم نثار احمد کو تربیت کے کامیاب تجربے کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور یو سی آئی لیول ٹو سرٹیفائیڈ کوچ کے طور پر ان کی واپسی کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔جو پاکستان میں سائیکلنگ چیمپئنز کی آئندہ نسل کی حوصلہ افزائی اور تربیت کے لیے تیار ہیں۔