
سیلابی صورتحال کے باعث گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں
حکومت کو عوامی مفادات کیلئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ہر دکان پر سرکاری نرخنامہ نمایاں آویزاں کرنے کا حکم، پیرا کو مسلسل چیکنگ اور کارروائی کرنے کی ہدایت، وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس
ثنااللہ ناگرہ
منگل 9 ستمبر 2025
19:37

(جاری ہے)
گند م کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
گندم سٹاک کرنے والے رضاکارانہ طور پر ڈکلیئر کر یں ورنہ کارروائی ہو گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے صورتحال کا فائدہ اٹھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔بعض عناصر گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔تمام ممکنہ وسائل استعمال کرکے گندم کے غیرقانونی سٹاک کی نشاندہی کی جائے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ میں گندم کی سٹاک کی درست طورپر نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے گندم اور آٹے کے نرخ برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کا حکم بھی دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیرا کو صوبہ بھر میں مسلسل چیکنگ اور کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر دکان پر سرکاری نرخنامہ نمایاں طور پرآویزاں کرنے کا حکم دیا اورخلاف ورزی پر کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خانیوال میں سیلاب سے گندم ضائع ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ سیلاب کے دوران گندم کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل نہ کرنے پرڈی جی فوڈڈیپارٹمنٹ کو عہدے سے ہٹا دیاگیا۔ سیلاب سے گندم کے ضیاع پرخانیوال کے ڈی ایف سی سمیت تمام عملہ معطل کر دیا گیا۔
مزید اہم خبریں
-
موجودہ سیلابی صورتحال میں ہمارے "بلین ٹری منصوبے" کی اہمیت و ضرورت کا ایک مرتبہ پھر بھرپور اندازہ ہو رہا ہے
-
عاصم لاء کے تحت موجودہ نظام میں اخلاقیات کی پستی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے
-
فحاشی پھیلانے کے الزام میں پشاور میں خاتون ٹک ٹاکر گرفتار
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ٹیلی فون
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 190 ارب روپے جمع کرلئے
-
امیر جماعت اسلامی کا اسرائیل کی دوحہ میں دہشتگردی کیخلاف کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
-
4500 میگاواٹ کے دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے آئندہ سال آرسی سی ورکس شروع ہوجائیں گے
-
یاماہا موٹرز پاکستان کا ملک میں موٹر سائیکل کی پیداوار بند کرنے کا اعلان
-
اسرائیل کا دوحہ میں جارحانہ اقدام بلاجواز اور قطر کی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے
-
وزیر اعظم کی دوحہ پر حملے کی مذمت
-
پیرس میں مساجد کے باہر سؤروں کے نو سر پھینک دیے گئے
-
پاکستان اپنے کئی ملین شہریوں کی جاسوسی کر رہا ہے، ایمنسٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.