ہارورڈیونیورسٹی کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:46

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)ہارورڈ یونیورسٹی اس وقت ایک قدامت پسند تحقیقاتی مرکز قائم کرنے پر غور کر رہی ہے، جو قدامت پسند محققین اور نظریات پر مبنی تحقیقی کام کو اسکالرشپ فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کی لاگت 50 کروڑ سے ایک ارب ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ہارورڈ یونیورسٹی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ شدید تنا کا سامنا ہے، جو یونیورسٹی پر "یہود دشمنی" اور حد سے زیادہ "لبرل رجحانات" کا الزام عائد کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :