ڈسٹرکٹ پولیس بہاولپور لائینز کے ریکریشن ہال میں پولیس دربار کا انعقاد

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:56

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس بہاولپور لائینز کے ریکریشن ہال میں پولیس دربار کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

دربارمیں انچارج سیف سٹی ،ڈی او سی سی ڈی،ڈی او سپیشل برانچ ،ڈی او سی ٹی ڈی،انچارج ایلیٹ فورس ، انچارج ٹریفک پولیس،ڈی ایس پی CIAسٹاف،ڈی ایس پی PHP،ڈی ایس پی SPU ،ڈی ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، جملہ حلقہ افسران ،سٹی وصدر سرکل کے ایس ایچ اوزاور پولیس کے دیگر افسران و جوانوں نے شرکت کی، جبکہ سرکل احمدپور شرقیہ ، سرکل یزمان ، سرکل خیرپورٹامیوالی اور سرکل حاصل پور کے ایس ایچ اوز ، افسران اور جوانوں نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔

ڈی پی او بہاولپور نے محرم الحرام میں اچھی ڈیوٹی سرانجام دینے اور امن وامان کے قیام کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی پی او بہاولپور نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس ویلفیئر میں احسن اقدامات کئے گئے ہیں۔\378