راولپنڈی‘ گھرمیں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ، گھرکا سربراہ جاں بحق اوربھتیجی زخمی

ہفتہ 12 جولائی 2025 19:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)راولپنڈی میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گھر کا سربراہ اکرام الہی جاں بحق اور بھتیجی زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق واقعہ راولپنڈی تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں رات گئے پیش آیا جہاں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ اکرام الہی جاں بحق اور بھتیجی زخمی ہوگئی۔4 ڈاکو شہری کے گھر میں چھلانگ لگا کر داخل ہوئے جس سے گھر والے جاگ گئے، شہری کے گھر سے باہر نکل کر شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکا اپنا ساتھی بھی ہلاک ہو گیا جبکہ ٹیکسلا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔