کراچی میں ٹریننگ کیمپ کے دوران عمیمہ سہیل کی سالگرہ، ساتھیوں کے ہمراہ کیک کاٹا

ہفتہ 12 جولائی 2025 19:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عمیمہ سہیل 28 برس کی ہوگئیں۔مقامی ہوٹل میں قومی ویمن ٹیم کی جانب سے عمیمہ سہیل کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، ساتھی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف نے عمیمہ سہیل کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔ کراچی میں جاری اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے عمیمہ سہیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ٹیم مینجر حنا منور، ہیڈ کوچ محمد وسیم، بولنگ کوچز جیند خان اور طاہر خان نے عمیمہ سہیل کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔ عمیمہ سہیل 40 ون ڈے انٹرنیشنل اور 55 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ قومی ویمن کرکٹر نے سالگرہ پر عزیز و اقارب اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کیمپ کے دوران ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ سالگرہ کا اپنا ہی لطف ہے، امید ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر قوم کو خوشیاں دیں گے۔