ضلع راولپنڈی میں پیرا ویٹرنری سٹاف کے لیے موٹر سائیکلوں کی تقسیم کی تقریب

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) ضلع راولپنڈی میں پیرا ویٹرنری سٹاف کے لیے موٹر سائیکلوں کی تقسیم کی تقریب کی گئی۔ ویٹرنری سٹاف میں 50 موٹر سائیکل تقسیم کئے گئے۔ پیرا ویٹرنری سٹاف میں موٹر سائیکل تقسیم کرنے کی تقریب لائیو سٹاک کمپلیکس راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی راجہ حنیف ایڈووکیٹ ایم پی اے راولپنڈی تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ٰمریم نواز ہر شعبہ میں ترقی اور بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔ حکومت محکمے کو سہولیات فراہم کررہی ہے، محکمہ شہریوں کو سہولت دے۔ ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نوید سحر زیدی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے لائیو سٹاک کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک کا ملکی معشیت میں اہم ترین حصہ ہے، واحد ادارہ ہے جس نے گزشتہ معاشی سال میں ٹارگٹ سے زائد زر مبادلہ کے اہداف مکمل کیے۔\378