صوابی ،مجلس عاملہ ایوان صنعت و تجارت نے فنانس بل میں ایف بی آر کے کاروبار کش قوانین کو مسترد کردیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:55

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)صوابی ایوان صنعت و تجارت کی مجلس عاملہ نے فنانس بل میں ایف بی آر کے کاروبار کش قوانین 37Aاور 37B کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں صنعت و کاروبار کے لیے نقصان دہ ہیں اس سے ملک میں جاری اقتصادی سرگرمیوں کا نظام رک جائے گا ، اس سلسلے میں صدر فضل رحیم جدون کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں مرکزی سینئر قیادت، ذیلی کمیٹیز کے چیئرمین و ممبران، خیبرپختونخوا کنسٹرکشن و گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی صوبائی و ڈویژنل لیول کی مرکزی قیادت، گدون انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن اور منرلز ایسوسی ایشن کے عہداروں ، ادارے کے سینئر نائب صدر فضل امین اور نائب صدر ندیم خان نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں بینکنگ سیکٹر کی ٹرانزیکشنز کیش ادائیگی پر ٹیکسوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا.

کاروباری طبقے کا خیال ہے کہ اس سے بینکنگ سیکٹر کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے بینکنگ سیکٹر کی کارکردگی متاثر ہونیکا خدشہ ہے،اجلاس میں تمام ٹریڈ باڈیز، نمایاں چیمبرز اور کاروباری تنظیموں کیساتھ ملکر احتجاجی لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق کیا گیا. اور اس حوالے سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مواقف کی حمایت کی گئی37Aاور 37Bکے تحت FBRکے ریونیو آفیسرز کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی کاروباری شخصیت کو گرفتار کرسکتا ہے، جس سے ان قوانین کے غلط استعمال کا خدشہ بڑھ گیا ہے یہ کاروباری طبقے کو ہراساں کرنے، گرفتار کرکے توہین کرنے اور کاروبار کو نقصان پہنچانے جیسی مشکلات پیدا کرسکتے ہیں.اجلاس میں میسرز چراٹ پیکجنگ لمیٹڈ کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر محمد انور خان کی 35 سالہ سروس مکمل ہونیپر انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا.

اس موقع پر ادارے کے صدر فضل رحیم جدون ، مرکزی قائدین لیاقت احمد خان، فضل امین، جناب محمد اسرار ، اور محمد بابر ہمایوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے محمد انور خان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا �

(جاری ہے)