صوابی، صفدر خان ایڈووکیٹ نے سرکاری ہسپتالوں کو ایم ٹی آئی سسٹم میں تبدیل کرنے کے کو عوام کیساتھ فراڈ قرار دے دیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:00

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)پی پی پی ضلع صوابی کے سیکرٹری اطلاعات صفدر خان ایڈووکیٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کو ایم ٹی آئی سسٹم میں تبدیل کرنے کے عمل کو عوام کے ساتھ ایک دھوکا اور فراڈ کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کے فنڈز آہستہ آہستہ کم کرنے پر ہر ایم ٹی آئی ہسپتال اپنا ریونیو خود پیدا کرنے کا مجاز ہوگا۔

(جاری ہے)

تو اس سے یہ واضح ظاہر ہورہا ہے، کہ جب کسی ہسپتال کو سرکاری فنڈز فراہم نہیں ہونگے تو ہسپتال چلانے کیلئے کروڑوں روپے کا خرچہ غریب مریض اور انکے لواحقین جائیدادیں بیچ کر ہی پورا کریں گے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی کے تحت ہر ہسپتال میں کار پارکنگ کے نام جو بھتہ وصول کیا جاتا ہے اس میں اضافہ شروع ہونا اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ اسی طرح ہسپتال کے ہر سروس پر چارجز لینے میں اضافہ ہوتا جائیگا اور ایک دن ہر سرکاری ہسپتال ایم ٹی آئی کی آڑ میں پرائیویٹ ہو جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :