اسلام آباد، ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کردیے گئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنارہی ہے، ابتدائی طور پر ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے پر ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق لین کی خلاف ورزی، ڈرفٹنگ، اوور لوڈنگ، ون ویلنگ اور متعدد خلاف ورزیوں کی مانیٹرنگ جاری ہے، ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے نشان دہی کر کے مختلف خلاف ورزیوں پر 300 سے زائد ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئیں۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 350 سے زائد شہریوں کو آگاہی فراہم کی گئی، جب کہ متعدد گاڑیوں کو خلاف ورزی پر تھانے میں بند کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ڈرون کیمروں کی مدد سے خلاف ورزی کی نشاندہی اور فی الفور چالان اور تھانے میں بند کیا جا رہا ہے، اگلے مرحلے میں تمام سیکٹرز اور دیگر شاہراہوں پر بھی یہ ٹیکنالوجی استعمال ہوگی۔