کراچی، ڈاکوئوں کی 6 ماہ کے دوران ڈھائی ارب سے زائد کی لوٹ مار

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)کراچی میں ڈاکوئوں نے 6 ماہ کے دوران شہریوں سے ڈھائی ارب سے زائد کی لوٹ مار کی جس کے نتیجے میں شہری اپنی قیمتی اشیا اور نقدرقم سے محروم ہوگئے۔شہر قائد میں ڈاکوئوں نے شہریوں سے قیمتی موبائل فون موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں چھیننے کی بے خوف وارداتیں کیں۔

(جاری ہے)

سی پی ایل سی کے مطابق ایک محتاط اندازے کے مطابق سال 2025 کے 6 ماہ میں ڈاکوئوں نے شہریوں سے 21 کروڑ 47 لاکھ مالیت سے زائد کے 8588 سے زائد موبائل فون چھینے۔اسی طرح سی سال رواں برس شہریوں سے ایک ارب 21 کروڑ سے زائد کی 23 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئی۔محتاط اندازے کے مطابق سال 2025 میں شہریوں سے 1 ارب 22 کروڑ سے زائد کی 1022 گاڑیاں چھینی اور چوری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :