ساہیوال، پولیس بہادر شاہ کا ڈاکوؤں کی گرفتار ی کیلئے چھاپہ

خواتین سمیت 30 مسلح افراد نے گھیراؤ کر کے سرکاری گاڑی تباہ پرائیوٹ ڈالہ چھین لیا، مقدمہ درج

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:56

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)نواحی چک 61۔60جی ڈی میں ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے پولیس بہادر شاہ کا چھاپہ 30 مسلح افراد نے پولیس پارٹی کاگھیراؤ کرکے دھاوا بول دیا پولیس پر ڈنڈوں سوٹوں کا آزادانہ استعمال پولیس کی سرکاری گاڑی تباہ کر دی اور پرائیویٹ ڈالا گاڑی پولیس سے چھین لی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چار یوم قبل محمد جاوید زمیندارسے ڈکیتی کی واردات چک 62جی ڈی میں 11 لاکھ روپے کے مویشی لوٹ لیے گئے پولیس نے ڈاکوؤں انوار، رمضان, شاہد, وسیم, ناصر, طارق اور فاروق کی گرفتاری اور مسروقہ مویشوں کی بر آمدگی کے لیے چھاپہ مارا تو ڈاکوؤں کے ساتھیوں خواتین سمیت 30 افراد نے علی شیر، وقار اکرم، اجمل، شاہد، جمشید، اللہ وسایا ،عابد، عمران نور،مسمات ساجدہ ،لیلی پٹھانی، عابدہ، نجا ںسمیرا،نازیہ ،ریحانہ ،صغراں نے پولیس پارٹی کا اگھیر اؤ کر لیا۔

ڈنڈو ںسوٹوں سے پولیس پر تشدد کیا۔ پولیس سے پرائیویٹ شہ زور ڈالا5496 کے ایم بھی چھین لیا اور فرار ہو گئے۔پولیس بہادر شاہ نے سب انسپکٹر محمد عثمان ساقی کی مدعیت میں 12خواتین سمیت 30 ملزموں کے خلاف مقدمہ ,382 06,186 5 , ,427 148 اور 149 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :