?میڈیکل افسران کے تقرر و تبادلے

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) ڈاکٹر زوہیب حسن سینئر میڈیکل آفیسر سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کو واپس محکمہ صحت و آبادی رپورٹ کرنے کا حکم اور ڈاکٹر محمد آصف خان ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کو سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور تعینات کر دیا گیا-ڈاکٹر احسان غنی ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(پروینٹو سروسز) راولپنڈی کو سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی تعینات کر دیا گیا -ڈاکٹر شہباز احمد ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر میڈیکل سپریٹنڈنٹ گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد فیصل آباد کو سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد ثاقب سینئر میڈیکل آفیسر کو سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی چنیوٹ کام جاری رکھنے کا حکم دیاگیاہے جبکہ ڈاکٹر ثوبان ضیا سئنیر میڈیکل آفیسر شیخوپورہ کو سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان تعینات کر دیا گیا-ڈاکٹر جبران خلیل سے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا-ڈاکٹر محمد شہباز ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ناروال کو واپس محکمہ صحت و آبادی رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیاہے -

متعلقہ عنوان :