محکمہ بہبود آبادی کے درجہ چہارم ملازمین کی ترقی خوش آئند اقدام ہے، (ایپکا)ضلع مستونگ

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:55

7مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) مستونگ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)ضلع مستونگ کے صدر اقبال احمد مشوانی، فنانس سیکریٹری حاجی اعجاز احمد کاکڑ، اور محکمہ بہبود آبادی مستونگ یونٹ کے اراکین و ممبران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں درجہ چہارم ملازمین کی ترقی پر دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ درجہ چہارم کے ملازمین کو گریڈ 5 میں بطور فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ ترقی دی گئی، جو قابلِ خلیل احمد سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی انتھک کوششوں اور مخلصانہ جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

ترقی کی اس خبر سے محکمہ کے درجہ چہارم کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ ترقی پانے والے ملازمین اور ایپکا بہبود آبادی یونٹ کے عہدیداران و ممبران نے خلیل احمد، سیکریٹری جناب عبداللہ خان صاحب، ڈائریکٹر جنرل جناب عظیم کاکڑ صاحب، ڈائریکٹر ایڈمن جناب محمد جمعہ خان کاکڑ صاحب، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن جناب نوراللہ صاحب، اور موجودہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن جناب ناصر خان صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان افسران کی کوششیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ وہ واقعی ملازمین دوست پالیسی کے حامی ہیں، اور انھوں نے ایک مثالی روایت قائم کی ہے جس پر دیگر اداروں کو بھی عمل کرنا چاہیے۔عہدیداران نے اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا کہ سینئر کلرک، جونیئر کلرک، اور اسسٹنٹس کی ترقی کے معاملات پر بھی تیزی سے پیش رفت جاری ہے، اور امید ظاہر کی کہ ان ملازمین کو بھی جلد ان کا جائز حق ملے گا۔بیان کے آخر میں یہ توقع ظاہر کی گئی کہ سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب خلیل احمد اور دیگر افسران مستقبل میں بھی ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور بہتری کے لیے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھیں گے اور محکمہ بہبود آبادی کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔