ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا سید کاظم علی شاہ کی وفات پر اظہار افسوس

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انترنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فاضل سید کاظم علی شاہ کی ناگہانی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کے روز جاری انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سید کاظم علی شاہ علم دوست اور انتہائی خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے، ان کے شب و روز دین مصطفیﷺکی حقیقی تعلیمات کی ترویج و اشاعت کے لیے وقف تھے، ان کی ناگہانی وفات سے علمی حلقے ایک علم دوست شخصیت سے محروم ہوگئے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور ورثا کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سید کاظم علی شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور، انجینئر رفیق نجم، بریگیڈیئر( ر) عمر حیات، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، علامہ رانا محمد ادریس، نور اللہ صدیقی، شاہد لطیف، کرنل (ر)خالد جاوید، عبدالستار منہاجین، ونگ کمانڈر (ر) عبدالغفار، جواد حامد، شہزاد رسول اور دیگر نے سید کاظم علی شاہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار ، مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :