سبزی منڈی کی رہائشی خواتین کا پولیس کی بلاجواز چڑھائی اور خاتون سمیت پانچ افراد کی گرفتاری کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)حیدرآباد مدینہ ٹائون سبزی منڈی کی رہائشی خواتین نے چار دن قبل گھر پر ہٹڑی پولیس کی بلاجواز چڑھائی اور خاتون سمیت پانچ افراد کی گرفتاری کے خلاف دوسرے روز بھی حیدرآباد پریس کلب پر حضور بانو کلہڑی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس انہوں نے الزام لگایا کہ 11 جون 2025کو رات 2 بجے کے قریب ہٹڑی تھانہ کی پولیس نے ایس ایچ او کی قیادت میں گھر پر چڑھائی کر کے سوئی ہوئی عورتوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد میرے چار بیٹوں، شاہد کلہڑی، جان محمد کلہڑی، جاوید کلہڑی، عبدالرحمن کلہڑی اور میری بہو فرزانہ کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پڑوسی اسامہ بروہی، فضل الرحمن بروہی، سراج بروہی نے ان کے خلاف بلاجواز جھوٹا کیس درج کرایا ہے اور حال ہی میں پولیس کو رشوت دے کر گھر پر چڑھائی کروا کر خاتون سمیت پانچ افراد کو غیرقانونی طور پر گرفتار کرایا دیا۔ انہوں نے ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد اور ایس ایس پی حیدرآباد سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کیا جائے۔