پبی ،مستورات تنا زعے پر داماد اور بھا ئیوں کی فائرنگ ، چار افراد جاں بحق

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:05

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء) تحصیل پبی کے علاقے ٹیٹارہ میں مستورات کے تنا زعے پر داماد اور بھا ئیوں کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مشتاق ساکن ٹیٹارہ نے عا مر کو اپنی بیٹی کا رشتہ دیا تھا جس کے بعد ان کی بیٹی اور شو ہر کے درمیاں نا چا قی پیدا ہو ئی جس کا کیس عدا لت میں چل رہا تھا آج 12 جو لا ئی کو ان کے مشتاق خان کی بیٹی کے حق میں فیصلہ آیا کے طیش میں آکران کے دامادعا ولد عبدالرازق اپنے دو بھائیوں کے ہمراہ اسلحہ سمیت مشتاق خان کے گھر میں داخل ہو ئے اور ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس سے 70 سالہ مشتاق خان، 60 سالہ زوجہ مشتاق خان ان کا بیٹا ساکنان ٹیٹارہ، 53 سالہ حیات ساکن زخئی قبرستان جاں بحق ہو گئے جبکہ ملز مان موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے۔

ریسکیو1122 نے لاشوں کو پوسٹ مار ٹم کے لئے میاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتا ل پبی منتقل کردیا۔