لله*معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ رنگیز احمد خان سے وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی صوابی غزالہ یاسمین کی ملاقات

ج*صوبائی حکومت جامعات کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، رنگیز احمد خان

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:15

ٰ پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ رنگیز احمد خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اعلیٰ تعلیم میں عالمی معیار کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی صوابی غزالہ یاسمین سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران یونیورسٹی سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئے جن پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے جامعہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور حل طلب مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔معاون خصوصی رنگیز احمد خان نے تمام مسائل کو حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی اور کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں لڑکیوں کی تعلیم بے حد ضروری ہے اور اس سلسلے میں ویمن یونیورسٹی صوابی کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت تمام جامعات کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔وائس چانسلرغزالہ یاسمین نے معاون خصوصی کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :