ؒپورے ملک میں دھاندلی ہوئی ہے، اگر کچھ حلقے کھول دیے جائیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، کامران مرتضی

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:25

& اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بھی انتخابی عمل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں دھاندلی ہوئی ہے، اگر کچھ حلقے کھول دیے جائیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں کامران مرتضٰی نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا ماضی تلخیوں سے خالی نہیں، مگر جمہوری عمل کو آگے بڑھانا سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کیلئے مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا تاکہ حالات مارشل لاء کی جانب نہ جائیں ۔