حرامانی اب غیر مہذب ہوگئی ہیں، اداکارہ نتاشا علی

پہلے حرا کے مارکس میرے نزدیک زیادہ تھے لیکن اب کم ہوگئے ، میں ان کو 5 مارکس دوں گی

اتوار 13 جولائی 2025 10:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)اداکارہ نتاشا علی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران اداکارہ نے مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی ۔پاکستانی اداکارہ نتاشا علی نے اداکارہ حرا مانی غیر مہذب کہہ دیا۔اداکارہ نتاشا علی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران اداکارہ نے مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی ۔

دوران شو میزبان نے اداکارہ کو ایک سیگمنٹ میں مختلف اداکاں کے نام دے کر انھیں نمبرز دینے کا کہا۔جس پر اداکارہ نتاشا علی نے ہانیہ عامر کو سب سے بہتر اداکارہ قرار دیتے ہوئے 10 میں سے 10 نمبرز دیے، نتاشا علی نے یہ بھی کہا ہانیہ کا دور چل رہا ہے۔اس سیگمنٹ میں نتاشا نے اداکاری میں ماہرہ خان کو 9 ، اقرا عزیز کو 7، عائزہ خان کو 8، مہوش حیات کو 7 ،حریم فاروق کو 6 عائشہ عمر کو 6 اور ثروت گیلانی کو 5 نمبر دیے۔

(جاری ہے)

حرامانی کے نام پر اداکارہ نتاشا نے کہا کہ پہلے حرا کے مارکس میرے نزدیک زیادہ تھے لیکن اب کم ہوگئے ہیں، حرا کی اداکاری کیلئے میں ان کو 5 مارکس دوں گی۔میزبان کی جانب سے وجہ پوچھنے پر نتاشا علی نے بتایا کہ حرا مانی پہلے زیادہ شائستہ (Decent) تھی، میں بھی پہلے انھیں بہت پسند کرتی تھی، اب وہ غیر مہذب ہوگئی ہیں اور کچھ ایسے کام کررہی ہیں جو فینز کو پسند نہیں آرہے۔