
ملک کے 100 شہروں میں ممکنہ غیر معمولی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے 15 سے 17 جولائی کے دوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی
محمد علی
پیر 14 جولائی 2025
20:57

(جاری ہے)
مغربی لہر بھی ملک کے بالائی علاقوں پر موجود ہے۔ جس کے باعث کشمیر میں 14 سے 17 جولائی کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش جبکہ کہیں کہیں پر وسلادھار/شدیدموسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ 14 سے17 جولائی کے دوران گلگت بلتستا ن (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر) میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
خیبر پختونخوا میں 14 سے17 جولائی کے دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ،کرک، بنوں، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ،نوشہرہ،مردان،صوابی، ہنگو اور کرم میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش جبکہ کہیں کہیں پر موسلادھار/شدیدموسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔پنجاب/اسلام آباد میں14 سے17 جولائی کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور،شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو اور لیہ میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار/شدیدموسلادھار بارش کا امکان ہے۔بلوچستان میں 14 سے16 جولائی کے دوران شمال مشرقی/جنوبی حصوں (کوئٹہ، ژوب،قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ ،زیارت، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، بولان، بارکھان، نصیر آباد، قلات، لسبیلہ، خضدار، آواران، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو) میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش جبکہ کہیں کہیں پر موسلادھار/شدیدموسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔سندھ میں14 سے16 جولائی کے دوران تھرپارکر، میرپور خاص، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، دادو،جیکب آباد، خیرپور اورشہید بینظیر آبادمیں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران کراچی میں ہلکی بارش کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جس کے مطابق 14 (شام/رات)سے17 جولائی کے دوران شدید/موسلادھار بارش کے باعث چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر،چارسدہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، نوشہرہ، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان کے مقامی /بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔14(شام/رات) سے17 جولائی کے دوران شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، خانیوال، ملتان، ساہیوال،اوکاڑہ، بہاولپور، بہاولنگر، وہاڑی، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ ہے۔14 سے17 جولائی کے دوران شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔شدید/موسلادھار بارشوں کے باعث پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کھڑی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔تمام متعلقہ اداروں کو "الرٹ" رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق
-
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
-
معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم عصر کرنے کیلئے ایک ماہ میں ڈیجیٹل پےمینٹس انڈیکس کا اجرا کرنے کا فیصلہ
-
گھوڑوں کا عالمی دن: انسانیت کے قدیم اور وفادار ساتھی کی خدمات کا اعتراف
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اعلیٰ سطحی یو این فورم میں مرکز بحث
-
ایچ آئی وی کے خلاف تحفظ کی دوا فوری دستیاب کی جائے، ڈبلیو ایچ او
-
والد کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی باقی زندگی انگلینڈ میں ہمارے ساتھ آرام سے گزاریں
-
بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں پارہی
-
ن لیگ حکومت خوش قسمت ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن مل گئی
-
وفاقی حکومت اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے
-
ملک کے 100 شہروں میں ممکنہ غیر معمولی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں چینی کی قیمت 205 تک پہنچ گئی لیکن نہ کوئی چھاپے ہیں نہ ہوئی جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.