
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اعلیٰ سطحی یو این فورم میں مرکز بحث
یو این
پیر 14 جولائی 2025
22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 جولائی 2025ء) دنیا بھر سے وزرا، ماہرین اور سول سوسائٹی کے رہنما اس ہفتے اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ سطحی فورم میں شرکت کریں گے جس کا مقصد پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کو حاصل کرنے کے لیے تیزرفتار اقدامات یقینی بنانا ہے۔
یہ اعلیٰ سطحی سیاسی فورم اہم ترقیاقی امور پر اقوام متحدہ کے دو حالیہ کامیاب اجلاسوں کے بعد منعقد ہو رہا ہے۔
گزشتہ ماہ فرانس کے شہر نیس میں ہونے والا پہلا اجلاس سمندروں کے تحفظ سے متعلق تھا جبکہ سپین کے شہر سیویل میں منعقدہ دوسرے اجلاس میں پائیدار ترقی کے لیے مالیاتی وسائل میں اضافے کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔سیویل میں ایس ڈی جی کے حصول کے لیے درکار مالی وسائل میں 4 ٹریلین ڈالر کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کے اقدامات کا عزم کیا گیا تھا۔
(جاری ہے)
اقوام متحدہ کی معاشی و سماجی کونسل (ایکوسوک) کے زیراہتمام آج شروع ہونے والا فورم 23 جولائی تک جاری رہے گا۔ اس بارے میں پانچ اہم باتوں سے آگاہی ضروری ہے۔
1۔ تیزتر اقدامات کی کوشش
یہ فورم پائیدار ترقی کے اہداف پر عالمگیر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔
اس کا انعقاد ہر سال عمل میں آتا ہے جس میں رکن ممالک کی کوششوں کے علاوہ مسائل کے حل کا تبادلہ ہوتا ہے اور اہداف تک پہنچنے کے لیے تیز تر اقدامات پر زور دیا جاتا ہے۔'سبھی کو ساتھ لے کر مستحکم، مشمولہ اور سائنس و ثبوت کی بنیاد پر اقدامات کے ذریعے پائیدار ترقی کے ایجنڈے اور اس کے اہداف کا حصول' امسال اس فورم کا بنیادی موضوع ہے۔
اس سے ہنگامی ضرورت کے بڑھتے ہوئے احساس کا اندازہ بھی ہوتا ہے۔
2030 کی مقررہ مدت تیزی سے قریب آ رہی ہے اور اسے دیکھتے ہوئے فورم میں ایسی عملی اور معلومات پر مبنی حکمت عملی کے لیے زور دیا جائے گا جس کے تحت موسمیاتی تبدیلی، عدم مساوات اور معاشی عدم استحکام جیسے مسائل کی موجودگی میں اہداف کے حصول سے متعلق اقدامات پر عملدرآمد کو بہتر بنایا جا سکے۔
2۔
پائیدار ترقی کے پانچ اہم اہدافہر سال فورم میں پائیدار ترقی کے چند اہداف کا خصوصی جائزہ لیا جاتا ہے۔ رواں سال یہ اہداف درج ذیل ہوں گے:
ہدف 3: بہتر صحت اور بہبود
ہدف 5: صنفی مساوات
ہدف 8: باوقار روزگار اور معاشی ترقی
ہدف 14: زیرآب زندگی
ہدف 17: اہداف کے لیے شراکتیں
یہ اہداف صحت عامہ اور صنفی مساوات سے لے کر معاشی استحکام اور سمندری حیات کے تحفظ تک بہت سے امور و مسائل کا احاطہ کرتے ہیں۔
ہدف 17 کا ہر سال جائزہ لیا جاتا ہے جس سے عالمگیر شراکتوں کو مزید موثر بنانے اور اہداف کے حصول سے متعلق اقدامات پر عملدرآمد میں بہتری لانے کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔ اس میں 'ایس ڈی جی' کے لیے بڑے پیمانے پر مالی وسائل کا انتظام بھی شامل ہے جس کے لیے گزشتہ ماہ رکن ممالک نے سیویل میں وعدہ کیا تھا۔
3۔ پیش رفت کا رضاکارانہ تبادلہ
'ایس ڈی جی' کے حصول کی جانب ملکی سطح پر اقدامات کا رضاکارانہ جائزہ اس فورم کا اہم ترین حصہ ہے۔
متوقع طور پر اس فورم میں درجنوں ممالک اپنے اقدامات کے بارے میں بتائیں گے جس سے ان کی کامیابیوں کے علاوہ انہیں درپیش مسائل کا اندازہ بھی ہو سکے گا۔ان جائزوں سے شفافیت میں بہتری آتی ہے، ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھتے ہیں اور جواب طلبی کو فروغ ملتا ہے۔ اس سے سول سوسائٹی اور دیگر فریقین کو ترقیاتی ترجیحات پر حکومتوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کا موقع بھی میسر آتا ہے۔
فورم میں ملکی جائزوں کے حوالے سے باہمی تعامل پر مبنی اجلاس بات چیت، اختراع اور تعاون کی گنجائش مہیا کرتے ہیں۔

4۔
عالمگیر اور مشترکہ جدوجہداگرچہ یہ فورم اقوام متحدہ کا بین الحکومتی پلیٹ فارم ہے لیکن اس میں نوجوانوں کے گروہ، مقامی حکام، قدیمی مقامی لوگ، غیرسرکاری ادارے، ماہرین تعلیم، نجی شعبہ اور اقوام متحدہ کے ادارے بھی شرکت کرتے ہیں۔
اس موقع پر کئی طرح کے اجلاسوں، نمائشوں اور گول میز مباحثوں کا انعقاد ہوتا ہے۔ یہ مشمولہ طریقہ کار 2030 کے ایجنڈے کے جذبے کا اظہار ہے جس میں پائیدار ترقی کو ایک عالمگیر اور مشترکہ جدوجہد قرار دیا گیا ہے۔
'ایس ڈی جی' کی جانب اہم موڑ
2030 کے ایجنڈے کو حاصل کرنے کے لیے اب صرف پانچ سال باقی ہیں اور اس موقع پر یہ فورم ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس کی اہمیت سالانہ جائزے سے کہیں بڑھ کر ہے۔ رواں سال یہ اجلاس ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب سائنس، یکجہتی اور ہنگامی اقدامات کو یکجا ہونا چاہیے۔ اس سے 2027 میں پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق ہونے والی کانفرنس کا ایجنڈا طے کرنے میں مدد ملے گی جہاں عالمی رہنما اُس وقت تک ہونے والی اجتماعی پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور 'ایس ڈی جی' کے حصول کے لیے آخری زور لگائیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق
-
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
-
معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم عصر کرنے کیلئے ایک ماہ میں ڈیجیٹل پےمینٹس انڈیکس کا اجرا کرنے کا فیصلہ
-
گھوڑوں کا عالمی دن: انسانیت کے قدیم اور وفادار ساتھی کی خدمات کا اعتراف
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اعلیٰ سطحی یو این فورم میں مرکز بحث
-
ایچ آئی وی کے خلاف تحفظ کی دوا فوری دستیاب کی جائے، ڈبلیو ایچ او
-
والد کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی باقی زندگی انگلینڈ میں ہمارے ساتھ آرام سے گزاریں
-
بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں پارہی
-
ن لیگ حکومت خوش قسمت ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن مل گئی
-
وفاقی حکومت اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے
-
ملک کے 100 شہروں میں ممکنہ غیر معمولی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں چینی کی قیمت 205 تک پہنچ گئی لیکن نہ کوئی چھاپے ہیں نہ ہوئی جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.