Live Updates

علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا

90 روز میں کچھ ایسی چیزیں ہوں گی کہ 90دن کا پروگرام بھی سبوتاژ ہوجائے گا، میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ بڑے اچھے بچے ہیں جو ٹاسک دیا جائے پورا کرتے ہیں۔گورنر فیصل کریم کنڈی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 جولائی 2025 23:56

علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 14 جولائی 2025ء ) گورنرخیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین نے 90 دن کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا، اب 5اگست بھی نہیں ہوگا، بڑے اچھے بچے ہیں جو ٹاسک دیا جائے پورا کرتے ہیں۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو چیزیں ہیں کہ پی ٹی آئی جلسہ جلوس کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، دوسری بات ایسے شہر میں گئے تھے جہاں سے پچھلے سالوں میں اسلام آباد پر جب چڑھائی کی جاتی تھی تو وہاں سے ایک گاڑی بھی نہیں آتی تھی۔

کون سے جلوس پنجاب ، بلوچستان اور سندھ سے آتے تھے؟ علی امین نے 90 دن کی ڈیڈلائن دے کر اچھا کیا، اب 5اگست بھی نہیں ہوگا، اور 90 روز میں کچھ ایسی چیزیں ہوں گی جس سے 90دن کا پروگرام بھی سبوتاژ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ بڑے اچھے بچے ہیں ، بات مانتے ہیں جو ٹاسک دیا جائے اس کو پورا بھی کرتے ہیں، اس بار اسلام آباد چڑھائی نہیں کریں گے۔

پنجاب میں گنتی کے پی ٹی آئی کے لیڈر ہیں وہ سب وزیراعلیٰ کے پی ہاؤس میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ بانی کیلئے نہیں اپنے لئے ٹائم گین کررہے ہیں۔مزید برآں ن لیگ کے رہنماء سینیٹر افنان اللہ نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن بننے کی کوشش ہی نہیں کی۔ اپوزیشن شیڈو بجٹ دیتی ہے اور قانون سازی میں بھی کردار ادا کرتی ہے، اپوزیشن کی کوئی سمت نہیں کیونکہ بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہی کچھ اور ہے، بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی لئے اس پر اپوزیشن چل نہیں پارہی ۔ ون مین شو نہیں چلتا بے شک جتنی بھی چاہیں کوشش کرلیں۔ اپوزیشن صرف قومی ایجنڈ ے پر متحد ہوکر چل سکتی ہے لیکن کسی اور ایجنڈے پر نہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات