Live Updates

بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں پارہی

ون مین شو نہیں چلتا بے شک جتنی بھی چاہیں کوشش کرلیں،پوزیشن صرف قومی ایجنڈے پر متحد ہوسکتی ہے کسی اور ایجنڈے پر نہیں،پی ٹی آئی کو احساس ہوگیا کہ سی اوڈی ایک حقیقت ہے۔ن لیگی سینیٹر افنان اللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 جولائی 2025 21:39

بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں ..
اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 14 جولائی 2025ء ) ن لیگ کے رہنماء سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن چل نہیں پارہی، ون مین شو نہیں چلتا بے شک جتنی بھی چاہیں کوشش کرلیں۔انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن بننے کی کوشش ہی نہیں کی۔

اپوزیشن شیڈو بجٹ دیتی ہے اور قانون سازی میں بھی کردار ادا کرتی ہے، اپوزیشن کی کوئی سمت نہیں کیونکہ بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہی کچھ اور ہے، بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی لئے اس پر اپوزیشن چل نہیں پارہی ۔ ون مین شو نہیں چلتا بے شک جتنی بھی چاہیں کوشش کرلیں۔ اپوزیشن صرف قومی ایجنڈ ے پر متحد ہوکر چل سکتی ہے لیکن کسی اور ایجنڈے پر نہیں۔

(جاری ہے)

چارٹرڈ آف ڈیموکریسی کو پی ٹی آئی چارٹرڈ آف ڈکیتی کہتی ہے۔ آج پی ٹی آئی کو بھی احساس ہوگیا کہ چارٹرڈ آف ڈیموکریسی ایک حقیقت ہے۔اسی طرح رہنماء پی ٹی آئی اور وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ تحریک کا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ ہر گاؤں گلی کوچے میں جلسہ جلوس نہیں ہوسکتا، تحریک کا ہم نے جو دیکھا ہے، 90ء کی دہائی میں الانگ مارچ ہوتے تھے، الائنس بنا کرتے تھے، جس طرح پی ڈی ایم کا الائنس بنا، وہاں پر سب کو متحرک کیا جاتا تھا، اس الائنس میں وکلاء ، صحافی کسان تاجر اور عوام شامل ہوتے تھے، الائنس کے لوگوں میں دو تین نقا ط پر اتفاق رائے ہوتا تھا۔

حیران ہوں کہ گنڈاپور کے اعلان کے بعد علیمہ خان کیوں نہیں بولیں؟ان کو واضح کرنا چاہیئے، 5 اگست کو تحریک شروع کرنی ہے، 5اگست کو عمران خان کوجیل میں دو سال مکمل ہوجائیں گے، 5اگست کو تحریک کا نقطہ عروج ہوتا اور عمران خان کو جیل سے باہر نکلنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا شاندار ہے لیکن اس پر عملدرآمد کرنے والا کوئی نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے تحریک سے متعلق کنفیوژن ہے۔

پی ٹی آئی قائدین کی جانب سے واضح حکمت عملی نہیں دی جارہی ، پی ٹی آئی قائدین کی جانب سے مختلف بیانات آرہے ہیں، ن لیگ کی حکومت خوش قسمت ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن مل گئی، ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری ہے لیکن اپوزیشن ایک ایشو پر بھی یکسو نہیں ہوسکی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات