اداکارہ صبور علی نے دلکشی کی تمام حدود پار کردیں

صبور علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جس میں قیامت ڈھاتی نظر آرہی ہیں

اتوار 13 جولائی 2025 10:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)اداکارہ صبور علی نے ایک خوبصورت فوٹو شوٹ میں دیدہ زیب لباس اور اس کے ساتھ تمام لوازمات پورے کرکے دلکشی کی انتہا کردی ہے۔محمود آباد کی ملکائیں ، بے قصور ، مسٹر شمیم اور گل و گلزار جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکارہ صبور علی پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں منفرد مقام رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

کریئر کے عروج پر ہی صبور علی نے اپنی زندگی کے نئے چیپٹر کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا اور 22 جنوری 2022 کو علی انصاری سے محبت کی شادی کی تھی اور 2025 میں اس جوڑے کا ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی جسکا نام سیرینا رکھا۔صبور علی اپنی اداکار ی کے علاوہ لکس کا بھی خاص خیال رکھتی نظر آتی ہیں لیکن انکا ڈریسنگ اسٹائل مخصوص نہیں ہے بلکہ وہ ویسٹرن اور ایسٹرن دونوں فیشن کو فالو کرتی نظر آتی ہیں۔صبور علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جس میں قیامت ڈھاتی نظر آرہی ہیں۔صبور علی نے پھولوں کے پرنٹ سے مزین لباس کو زمرد کے پتھروں کے نیکلس سے مکمل کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :