Live Updates

شمال مشرقی سپین مین شدید بارشیں ہونے کا الرٹ جاری

اتوار 13 جولائی 2025 11:50

میڈریڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) شمال مشرقی سپین میں شدید بارشیں ہونے کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق ہسپانوی حکام نے کاتالونیا کے شمال مشرقی علاقے کے بیشتر علاقوں میں شدید بارش کے پیش نظر اعلیٰ سطح کا ریڈ الرٹ جاری کیا، قومی ریلوے آپریٹر کو اس علاقے میں ٹرین خدمات معطل کرنے کا بھی اشارہ دے دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ریاستی موسمیاتی ایجنسی نے بارسلونا کے قریب اور صوبہ تاراگونا میں ہفتہ اتوار کی شام ایک گھنٹے کے اندر 90 ملی میٹر بارش کی پیش گوئی کی ہے جو کہ 90 لیٹر فی مربع میٹر کے برابر ہے۔ ایجنسی نے خبردار کیا کہ اس سے سیلاب کا سنگین خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اور رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ غیر معمولی موسمی حالات کے جواب میں شہری تحفظ کے مشورے پر عمل کریں۔واضح رہے کاتالونیا کے علاوہ، ایک اورنج الرٹ سپین کے کئی دیگر خطوں بشمول اراگون اور والینسیا کے علاقے کے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات