کھوئی رٹہ شہر کے بوسیدہ ٹرانسفامرز نے جواب دیدیا ،اہلیان محلہ اذیت کا شکار

اتوار 13 جولائی 2025 14:35

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء) کھوئی رٹہ شہر کے بوسیدہ ٹرانسفامرز نے جواب دے دیا گزشتہ دو ہفتوں میں ایک ٹرانسفارمر 4بار خراب ہوا جبکہ دوسرا بھی بار بار خرابی کا شکار ہو رہا ہے جس سے نہ صرف تاجر بلکہ اہلیان محلہ بھی اذیت کا شکار ہیںمحکمہ برقیات اپنا کام تو کر رہا ہے لیکن زیادہ لوڈ ہونے کے باعث ٹرانسفارمر پھر خراب ہو جاتے ہیں آئے روز کنیکشن میں اضافہ کے باعث اب شہر کے اندر400KV ٹرانسفارمرز کی ضرورت ہے لیکن حکومت وقت نے کبھی اس طرف توجہ نہ دی گزشتہ4سالوں سے موجودہ ٹرانسفارمرز کو ہی بار بار ریپئر کر کے لگا دیا جاتا ہے اور ٹرانسفارمرز 2 دن بعد پھر جل جاتے ہیں شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ شہر کے اندر اب400KV ٹرانسفارمرز کی ضرورت ہے جس کو پورا نہیں کیا جا رہا اور سخت گرمی میں عوام کو ذہنی مریض بناتا جا رہا ہے کاروبار زندگی بھی سخت متاثر ہے شہریوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے اندر اب200KVٹرانسفارمرز پر نظام چلنا مشکل ہو چکا ہے 400KV کے ٹرانسفارمز نصب کیے جائیں تاکہ بار بار بجلی بندش سے بچا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :