ْآئل ٹینکر گرنے کے باعث جمبر نہر میں ڈوبنے والے دو افراد میں سے ایک کی لاش تلاش کر لی گئی

جمبر نہر میں چند روز قبل آئل ٹینکر گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا ، دوسرے کی تلاش جاری ہے ‘ ایدھی فائونڈیشن

اتوار 13 جولائی 2025 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)ایدھی فائونڈیشن کی خصوصی ٹیم نے آئل ٹینکر گرنے کے باعث جمبر نہر میں ڈوبنے والے دو افراد میں سے ایک کی لاش تلاش کر لی ۔

(جاری ہے)

جمبر نہر میں چند روز قبل آئل ٹینکر گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں دو افراد نہر میں ڈوب گئے تھے۔ایدھی فانڈیشن لاہور کی سپیشل بحری ٹیم نے لاہور سے جمبر نہر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور ڈوبنے والے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی جبکہ دوسری لاش کی تلاش جاری ہے۔ایدھی بحری ٹیم کے ہمراہ غوطہ خور اور ایدھی اہلکار بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :