مسلم کانفرنس یوتھ ونگ راولپنڈی/اسلام آباد سرکل کے نئے عہدیداران کا اعلان

اتوار 13 جولائی 2025 15:55

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے یوتھ ونگ کے مرکزی چیئرمین سردار عثمان علی خان کی تجویز پر اور دستور اساسی کے تحت حاصل شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے یوتھ ونگ راولپنڈی/اسلام آباد سرکل کے نئے عہدیداران کی منظوری دے دی ہے۔

مسلم کانفرنس کی جنرل سیکرٹری محترمہ مہرالنساء کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ مدت کے لیے درج ذیل نوجوان رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیںراولپنڈی: داؤد عباسی سالار غوری ٹاؤن اسلام آباد: سردار عامر نور صدر،پلندری اسلام آبادعرفان رائے ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر،نیلم اسلام آباد کاشف عثمانی جنرل سیکریٹری،آبپارہ اسلام آباد: بلال خان آرگنائزر،اسلام آباد: چوہدری جہانگیر نائب صدر،اسلام آباد: مرزا انیس اعظم نائب صدر،بہارہ کہو اسلام آباد: شیخ عمران عجائب نائب صدر،میرپور: ملک عمران ط ڈپٹی جنرل سیکرٹری،راولپنڈی،سرمد عباسی سیکریٹری مالیات،اسلام آباد خواجہ عاطف خان سیکریٹری اطلاعات،اسلام آباد محمد زمان،سیکریٹری سوشل میڈیاصدر جماعت سردار عتیق احمد خان نے نامزد عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ نوجوانوں کو جماعت کے پلیٹ فارم پر متحرک کریں گے اور پارٹی کے نظریاتی و سیاسی پیغام کو عوام تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

نومنتخب عہدیداران کی جانب سے صدر مسلم کانفرنس ،چیئرمین یوتھ ونگ ،جنرل سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا۔