رنگلہ شادی میں فائرنگ نوجوان چل بسا ،حویلی بجلی کا کرنٹ دو اموات

حادثہ ہوتے ہی گہرام مچ گیا، بعدازاں دھیرکوٹ پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا

اتوار 13 جولائی 2025 15:55

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)رنگلہ شادی میں فائرنگ نوجوان چل بسا جبکہ حویلی بجلی کا کرنٹ دو اموات ۔تفصیلات کے مطابق ضلع باغ کے علاقے رنگلہ ڈھک بگلہ کے مقام پر ہفتے کی رات خوشیاں غم میں بدل گئیں علاقہ سوگوار شادی کی تقریب کے دوران آتش بازی ہوائی فائرنگ کے نتیجے 18 سالہ نوجوان ریحان ولد مدرس عبدالرحمن گولی لگنے سے دم توڑ گیا حادثہ ہوتے ہی گہرام مچ گیا بعدازاں دھیرکوٹ پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا پوسٹ مارٹم کے بعد میت ورثا کے حوالے کی جنھیں نمازِ جنارہ کی ادائیگی کے بعد اتوار کے روز مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ادھر المناک حادثے پر علاقہ سوگ میں ہے عوام نے ایسے اقدام کی شدید مزاحمت کرتے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے کہا کہ وہ اس مجرم کے خلاف فوری کاروائی کے علاوہ شادیوں میں آتش بازی فائرنگ جیسے معاملے پر پابندی عائد کرے خلاف ورزی کرنے پر سخت سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ضلع حویلی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازم جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک اور نوجوان بجلی کے کرنٹ لگنے چل بسے ان حادثات پر حویلی کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور محکمہ برقیات اور ضلعی انتظامیہ اور حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی ۔