ملتان میں چوری اور ڈکیتی میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار ، مال مسروقہ برآمد

اتوار 13 جولائی 2025 16:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) ملتان پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں مطلوب گلفام گینگ کے 02 ارکان کو گرفتارکرکے 06 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ جس میں 04 عدد موٹرسائیکل،03 عدد موبائل فونزاور 01 لاکھ روپے نقدی شامل ہے،برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور بھی برآمد کرلیا گیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد گلفام ولد پرویزاحمد اور زین چوہدری ولد کلیم شوکت شامل ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش رابری اورموٹر سائیکل چوری کی مزید وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔ملزمان کی گرفتاری کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔برآمد شدہ مال اصل مالکان کےحوالےکردیا گیا۔