سرگودھا،ڈی پی او نے تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے

اتوار 13 جولائی 2025 16:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)ڈی پی او نے تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے۔زرائع کے مطابق ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انسپکٹر آصف علی کو تھانہ جھال چکیاں سے ایس ایچ او تھانہ کڑانہ،انسپکٹر محمد ذکریا کو پولیس لائن سے ایس ایچ او بھاگٹانوالہ،انسپکٹر محمد اقبال کو ڈسٹرکٹ انوسٹی برانچ سے ایس ایچ او تھانہ عطا شہید تعینات اورانسپکٹر شاہد ہرل کو ایس ایچ او تھانہ عطا شہید سے پی او سٹاف لیگل برانچ لگا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :