خواجہ سلمان رفیق وڈاکٹر رضوان نصیرکی شہید ریسکیورسید ناظم حسین کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی

اتوار 13 جولائی 2025 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری ڈاکٹررضوان نصیر کی بیگم پورہ میں شہید فائر ریسکیور سید ناظم حسین شاہ کے گھر آمد ، اہل خانہ سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق شہید فائر ریسکیور سید ناظم حسین شاہ 10 جولائی کو کھوکھر ٹائون بند روڈ پر واقع گودام میں آگ بھجانے کے دوران عمارت گرنے کی زد میں آکر شہید ہو گئے تھے۔

خواجہ سلمان رفیق نے شہید ریسکیور کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور بلندی درجات کیلئے دعائے خیر کی،اس موقع پر دیگر افسران بھی موجود تھے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ شہید سید ناظم حسین شاہ نے فرائض سر انجام دیتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا ہے، حکومت پنجاب شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :