بلدیاتی مزردور رہنمائوں کاممتاز شخصیات ،صحافیوں، بلدیاتی ملازمین اور انکے پیاروں کے انتقال پر تعزیت

اتوار 13 جولائی 2025 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)بلدیاتی اداروں کے ملک گیر مزدوررہنما سید ذوالفقارشاہ،رہنماؤں راجہ عاصم شہزاد، محمد نذیر، عباس احمد، جسٹس آف پیس ندیم شیخ ایڈوکیٹ، سلیم مائیکل ایڈوکیٹ اور دیگر نے ممتاز شخصیات، صحافیوں، بلدیاتی ملازمین اور انکے پیاروں سابق ڈائریکٹر انفارمیشن کے ایم سی نذیر متین، نارتھ کراچی ٹاون کے کلرک نوید نقوی کے بھائی سپریٹنڈنٹ مبین نقوی، لیاری ٹاون کے ملازم شفیق خان کی ہمشیرہ، مزدور رہنما کشن لعل راجہ،سینئر خاتون صحافی زبیدہ مصطفی، تحریک انصاف لیبر ونگ سندھ کے صدر رانا محمد اعظم کے بھتیجے جنید راجپوت ،لیاری میں بلڈنگ گرنے کے نتیجے میں جاںبحق ہونے والے 27 افراد کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔