گھوٹگی کے نواحی علاقے رونتی کچے میں 1 بچی سمیت 3خواتین پانی میں ڈوب کر جاں بحق

اتوار 13 جولائی 2025 18:50

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)گھوٹگی کے نواحی علاقے رونتی کچے میں 1 بچی سمیت 3خواتین پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گھوٹکی کے علاقے رونتی گاؤں عمر شر کے قریب دریائے سندھ میں پائی زیادہ ہونے کی وجہ سے کچے کے علاقے میں پانی آ گیا جس کی وجہ سے اپنی زمین پر کام کرنے کے بعد اپنے گھر جانے والی ایک بچی سمیت 3خواتین گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ۔جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ بچی سوہنی 30 سالہ مسمات اشرف اور مسمات رانی شامل ہیں ۔پانی میں ڈوبنے والی خواتین کی لاشوں کو علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر گھر منتقل کر دیا ہے لاشیں انکے گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔

متعلقہ عنوان :