چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا 13 جولائی 1931 کے شہداء کو خراج عقیدت

اتوار 13 جولائی 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے 13 جولائی 1931 ءکے شہداء کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس دن کو کشمیری عوام کے حوصلے اور جبر کے خلاف غیر متزلزل جذبے کی طاقتور علامت قرار دیا۔یوم شہدا کشمیر کے موقع پر اتوار کو سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ یہ تاریخی دن کشمیری عوام کی بہادری اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

اس دن، بہادر مرد اور خواتین ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوئے جس سے آنے والی نسلیں متاثر ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہداء کی قربانیاں اپنے حقوق کے لیے عظیم جدوجہد کی یاد دلاتی ہیں۔ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ان کی بہادری متاثر کن ہے اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ خطے میں پائیدار امن تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل سے ہی ممکن ہے۔