حب موچکو پولیس کی کاروائی،لاکھوں روپے مالیت کا چھالیہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ، ٹرک ڈائیورگرفتار

اتوار 13 جولائی 2025 22:20

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) حب موچکو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت ڈی جی سیمنٹ کی بوریوں میں چھپایاگیا 3ٹن چھالیہ کراچی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اورٹرک ڈائیور کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موچکو چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ حب چوکی سے آنے والا DG سیمنٹ سے بھرے ٹرک کو چیک کیا گیا ،دوران چیکنگ ٹرک میں لوڈ (340) عدد سیمنٹ کے کٹے موجود تھے ،چیکنگ کے دوران 193 عدد سیمنٹ کے کٹے برآمد ہوئے اور باقی 147 عدد سیمنٹ کے کٹوں میں سے چھالیہ کے کٹے فی کٹہ 20/20 کلو وزنی جو کہ تقریباً 3 ٹن وزنی3001 کلو گرام برآمد ہوا، گرفتار ملزم ڈرائیور بنام محمد نصیر ولد عبدالستار کو حراست میں لیا گیا اور Hino ٹرک نمبری TTB-814 کو قبضے میں لے کر کسٹم حکام کے سپرد کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :