صادق آبادپولیس کی کارروائی،چوری کی اندھی واردات ٹریس کر لاکھوں روپے نقدی برآمد

اتوار 13 جولائی 2025 23:10

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) صادق آباد میں خان پور پولیس نے چوری کی اندھی واردات ٹریس کر 7 لاکھ 55 ہزار نقدی برآمدکر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موضع کامل لاڑ کے رہائشی محمد اجمل جو کہ مویشیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے نے 8 لاکھ روپے نقدی چوری ہونے کا مقدمہ درج کروایا تھا جس پر ڈی ایس پی خان پور اظہر اقبال اور ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور محمد طارق کی نگرانی میں انچارج چوکی ہیڈ تلے والا و سب انسپکٹر محمد آصف نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت اور جہد مسلسل کو جاری رکھتے ہوئے چوری کی اس اندھی واردات کا سراغ لگاتے ہوئے ٹریس کر لیا اور واردات میں ملوث دو ملزمان امجد اور شہباز جس میں ایک مدعی کا حقیقی بیٹا اور ایک بھتیجا ملوث پائے گئے کو حسب ضابطہ گرفتار کرتے ہوئے دوران تفتیش انکشاف پر 7 لاکھ 55 ہزار روپے برآمد کر کے مدعی مقدمہ کے سپرد کر دئیے جبکہ دونوں چوروں کو چالان جیل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :