
پیپلزپارٹی کی حکومت کے نجکاری پروگرام کی مخالفت، اداروں کی بندش پر بھی اعتراض
پیر 14 جولائی 2025 14:54

(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کے موقف کے مطابق ماضی میں نجکاری پروگرام سے مثبت نتائج حاصل نہیں ہوئے، نجکاری کے ریاست، سوسائٹی اور عوام کے لیے منفی اثرات ہوئے، ماضی میں نجکاری پروگرام شفاف نہیں تھا۔
پیپلز پارٹی نے کہا کہ نجکاری پروگرام کے تحت ریاستی ادارے بہت کم قیمت پر فروخت کیے گئے، نجکاری کے نتیجے میں بہت سے ادارے بنے، پھر ان میں اجارہ داری قائم ہوئی، نجکاری سے چینی، سیمنٹ، کھاد اور گھی کے شعبے میں اجارہ داری قائم ہوئی۔نجکاری کے تحت فروخت کیے گئے اداروں میں لیبر قوانین کی پاسداری نہیں کی جاتی، نجکاری کے بعد اداروں میں پینشن اور کم از کم تنخواہ کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی، سول سرونٹس ایکٹ میں مجوزہ ترامیم سے سول سروس تباہ ہو جائے گی، سول سرونٹس ایکٹ میں مجویز ترامیم سے من پسند افراد تعینات ہوں گے۔پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ سول سرونٹس ایکٹ میں ترامیم کے بعد افسران کی ادارے سے لگن ختم ہو جائے گی، سول سرونٹس ایکٹ ترمیم کے بعد تعینات افسران اپنے سرپرستوں کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔پیپلز پارٹی نے اسٹیل ملز، یوٹیلیٹی اسٹورز اور نرسنگ کونسل کو ختم کرنے کی مخالفت کر دی۔ دستاویز کے مطابق پیپلز پارٹی نے سیفران وزارت کو کشمیر اور جی بی کی وزارت میں ضم کرنے کی بھی مخالف کر دی۔پیپلز پارٹی کے موقف کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اور این ٹی سی کے سائز میں کمی نہ کی جائے، این آئی ٹی بورڈ ختم کرنے کی بجائے اسے این ٹی سی میں ضم کر دیا جائے، پیکو، رپبلک موٹرز اور سندھ انجینئرنگ کو نجی شعبے کے اشتراک سے چلایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں بارش کے دوران شہری موٹرسائیکل سمیت مین ہول میں جا گرا
-
امریکہ کا کسی بھی ملک کے سفارتی عملہ اور سفارتی مشن کے سربراہ کے خلاف اشتہارات اور انہیں دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنا سفارتی و اخلاقی آداب کی سخت خلاف ورزی ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
پی آئی اے کی برطانوی فضائی حدود میں واپسی پاکستان کی فتح ہے، پروازوں کی بحالی کے ساتھ پاکستان فاتح ٹھہرا، وزیراعظم
-
بھٹو زرداری کا لاہورسمیت پنجاب میں بارش کے دوران جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی ماڈل اپنانے کا فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری
-
یمن: کیا بھارتی نرس سزائے موت سے بچ سکیں گی؟
-
امریکی قانون سازوں کی پاکستان کے سیاسی 'جبر' پر تنبیہ
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کی ملاقات
-
26نومبر احتجاج کیس، غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم
-
محمد اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن و ترقی کے لئے تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
-
نوجوان نسل کو ڈیجیٹل دنیا کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کے لئے بھرپور سرمایہ کاری کر رہے ہیں، وزیر مملکت برائے ائی ٹی کی کوریا کے ناظم الامور سے ملاقات میں گفتگو
-
چیئرمین سینیٹ کا حالیہ بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.