کروڑوں کی آمدن کے باوجود ذاتی گھر کیوں نہیں؟ معاذ صفدر نے دلچسپ وجہ بتادی

ملک کے معروف یوٹیوبر نے حال ہی میں اپنے والد کے گھر سے علیحدہ ہونے کے بعد کرائے پر ایک گھر لیا تھا

Sajid Ali ساجد علی پیر 14 جولائی 2025 12:38

کروڑوں کی آمدن کے باوجود ذاتی گھر کیوں نہیں؟ معاذ صفدر نے دلچسپ وجہ ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی 2025ء ) ملک کے معروف یوٹیوبر و ڈیجیٹل کریئیٹر معاذ صفدر نے کروڑوں کی آمدن کے باوجود اب تک اپنا ذاتی گھر نہ خریدنے کی دلچسپ وجہ بتادی۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں معاز صفدر نے اپنے والد کے گھر سے علیحدہ ہونے کے بعد کرائے پر ایک گھر لیا ہے ان دنوں وہ کرائے کے اس گھر کو اپنی مرضی اور پسند کے مطابق ڈیزائن کروا رہے ہیں، جس پر ان کے مداحوں نے سوال اٹھایا کہ اچھی مالی حیثیت کے باجود وہ اپنا ذاتی گھر کیوں نہیں خریدتے؟۔

معاذ صفدر نے اپنے ایک ویلاگ میں اس بارے تفصیلی بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’مجھ سے ایک سوال بار بار کیا جاتا ہے کہ تم اتنا پیسہ ایک کرائے کے گھر پر کیوں لگا رہے ہو؟ میرا جواب یہ ہے کہ اگر میں اپنا گھر خریدنا چاہوں تو منٹوں میں خرید سکتا ہوں لیکن اصل بات یہ ہے مجھے ایک جگہ ٹک کر رہنا پسند نہیں، میں مختلف علاقوں میں وقت گزارنا چاہتا ہوں، مختلف ماحول دیکھنا چاہتا ہوں‘۔

(جاری ہے)

اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اس کرائے کے گھر میں رہتے ہوئے میں نا صرف اس کا بھرپور استعمال کر رہا ہوں بلکہ اسی جگہ سے مسلسل ویڈیوز بنا کر آمدنی بھی حاصل کر رہا ہوں، اگر میں یہاں تین سال رہوں تو جو کچھ خرچ کر رہا ہوں، وہ میرا ہی استعمال ہے، یہاں نصب کی جانے والی زیادہ تر چیزیں ایک جگہ سے دوسری جگہ باآسانی لے جائی جاسکتی ہیں اس لیے یہ زیادہ گھاٹے کا سودا نہیں ہے اور جب یہاں سے جاؤں گا تو یا تو چیزیں ساتھ لے جاؤں گا یا مالک مکان کے لیے چھوڑ دوں گا تو وہ بھی خوش ہوجائے گا، دونوں صورتوں میں فائدہ ہی ہے اور مجھے کسی پچھتاوے کا احساس نہیں ہوگا‘۔                                                

متعلقہ عنوان :