بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام کی خضدار شہر میں خصوصی چیکنگ، جرمانے عائد

پیر 14 جولائی 2025 17:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام نے خضدار شہر میں خصوصی چیکنگ کے دوران ایک نان شاپ ، ایک جنرل سٹور اور ایک آئس کریم پروسیسنگ یونٹ کے مالکان پر جرمانہ عائد کر دیا۔ پیر کو زونل انسپیکشن ٹیم حکام کے مطابق یہ کارروائی عوامی شکایات پر کی گئی ۔

(جاری ہے)

چیکنگ کے دوران آئس کریم پروسیسنگ یونٹ کے احاطے میں گندگی و صفائی کے نامناسب انتظامات ، اشیا ذخیرہ کرنے کے غیر صحت بخش نظام ، مکسر مشین کی خراب حالت اور ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے کے برابر ہونے پر ایکشن لیا گیا جبکہ نان شاپ میں صفائی کی حالت ابتر اور پیڑے کا وزن مقررہ وزن سے کم پایا گیا جبکہ جنرل سٹور سے زائد المیعاد مشروبات پکڑی گئیں جنہیں ضبط کر کے موقع پر تلف کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :