ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ،راولپنڈی ہسپتال کی اپگریڈیشن کی جارہی ہے، محمد حنیف عباسی

پیر 14 جولائی 2025 17:49

ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ،راولپنڈی ہسپتال کی اپگریڈیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے،راولپنڈی ریلوے ہسپتال کی اپ گریڈیشن اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج ٹرسٹ(ائی ائی ایم سی ٹی )کے اشتراک سے جوائنٹ وینچر کے تحت کی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو راولپنڈی ریلوے ہسپتال سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس ہسپتال کو ماڈل ہسپتال بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسے 500 بستروں پر مشتمل جدید طبی مرکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،میری پہلی ترجیح ریلوے ملازمین کا باعزت، معیاری اور مکمل علاج ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری اور جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی ، تمام ٹیسٹ اور علاج کی سہولیات ہسپتال کے اندر دستیاب ہوں گی ، ریلوے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مکمل طبی تحفظ بھی حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کی اپگریڈیشن سے عام شہریوں کو بھی معیاری طبی سہولیات میسر آئیں گی اور یومیہ 5000 مریضوں کے علاج کی سہولت میسر ہوگی۔وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریلوے ہسپتال ملازمین کے اعتماد اور صحت کی علامت بنے گا۔

متعلقہ عنوان :