
منافع خوروں کو کھلا چھوڑیں گے تو قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوجائیں گی
منافع خور اب پیرا کی نظروں سے نہیں بچ سکیں گے، مجھے بہادر لوگ پسند ہیں، گھبرانے والے میرے لشکر کا حصہ نہیں بن سکتے، کرپشن سے کمایا پیسہ بیماریوں پر لگتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
ثنااللہ ناگرہ
پیر 14 جولائی 2025
20:07

(جاری ہے)
آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں پیرا کے قیام کا خیال حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پیرا فورس کی ٹریننگ اور تیاری دیکھ کر خوشی ہوئی، سی ایم بننے پر ادراک ہوا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب میں کوئی باقاعدہ اد ارہ نہیں۔
پرائس کنٹرول مینجمنٹ کے لئے کمشنر، ڈی سی اور ریونیور ڈپیارٹمنٹ کی خدمات لی جاتی تھیں۔ کب تک انتظامیہ مہنگائی، منافع خوری اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھاگتے رہیں گے۔ پرائس کنٹرول اور تجاوزات کی صورتحال کا حقیقت پسندانہ تجزیہ کرکے پیرا کے قیام کا فیصلہ کیا۔ مجھے خوشی ہے کہ لاہور میں اگلے ہفتے سے پیرا مکمل طور پر فعال ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ چند ماہ کی قلیل مدت میں پیرا جیسا ادارہ قائم کرنے پر ڈی جی کیپٹن(ر) فرخ عتیق کو شاباش دیتی ہوں۔ ڈی جی فرخ عتیق نے اتھارٹی کے قیام کے لئے انتہائی پروفیشنل طریقے سے کام کیا۔ بزرگوں کا بہت احترام ہے لیکن نوجوانوں پر یقین کرتی ہوں۔ بزرگوں کے تجربے سے مستفید ہوتے ہیں لیکن ہمیشہ ینگسٹر کو ترجیح دی۔ پیرا کے قیام سے پنجاب کے گلی محلے میں قانون کے نفا ذسے انقلاب برپا ہوگا۔ پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ اور تحصیل میں پیرا سٹیشن قائم کریں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کے لئے پیرا فورس کو سینکڑوں گاڑیاں اور ڈیجیٹل آلات سمیت دیگر سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ پنجاب کی 144 تحصیلوں میں پیرا سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ پیرا افسران اور نوجوانوں کی آنکھوں میں پاکستانیت نظر آتی ہے۔ پنجاب کا ہرفرد ریاست ہے اورپیرا کا کام ظالم کے سامنے آ کر مظلوم کی مدد کرنا ہے۔ پیرا فورس میری آنکھ اور کان ہیں۔پیرا فورس ہر ظلم پر نظر رکھے گی اور ذخیرہ اندوزی، تجاوزات کے خاتمے کے لئے اپنا کام سرانجام دے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ منافع خوروں کو کھلا چھوڑیں گے تو قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوجائیں گی۔پنجاب میں منافع خور اب پیرا کی نظروں سے نہیں بچ سکیں گے۔ قانون کا اگر نفاذ نہیں تو کاغذ پر لکھے حروف سے زیادہ کچھ نہیں۔ پیرا کی بدولت اب قانون کی عمل داری ہر شہر اور ہر گاؤں میں نظر آئے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈالا کلچر بالکل پسند نہیں، پولیس اس کے خلاف آپریشن کررہی ہے۔ بیٹے کو روک کر چالان کرنے والے پولیس اہلکار پر فخر ہے۔مجھے اپنے بیٹے پر بھی فخر ہے جس نے چالان ہونے پر پولیس اہلکار کو شاباش دی۔ قانون صرف غریبوں کے لئے نہیں ہوتا، طاقتور لوگوں پر بھی یکساں طور پر لاگوہونا چاہیے۔اب ہر کمزور کے ساتھ ریاست کھڑی ہوگی، فرسودہ سوچ بدلنے کا وقت آگیا ہے۔ پیرا فورس کو کہتی ہوں کہ ہمیشہ ایمانداری سے کام کرنا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کرپشن سے کمایا پیسہ نقصان کا باعث اور بیماریوں پر لگتا ہے جبکہ حلال آمدن میں برکت ہے۔ مجھے بہادر لوگ پسند ہیں، متزلزل اور گھبرانے والے میرے لشکر کا حصہ نہیں بن سکتے۔ بہادری نعمت ہے، ڈٹ کر چلیں اور ایمانداری سے کام کر یں۔ ایمانداری سے کام کریں گے تو لوگ سرپر بٹھاتے ہیں۔ ماضی میں صوبے کی ایڈمنسٹریشن ایک کے بعد دوسرے کام کے پیچھے بھاگتی رہتی تھی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی اور دیگر عوامل پر 24/7اور 12ماہ کام ہونا چاہیے تھا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے چھاپوں کے لئے لوگ رکھے ہوتے تھے اور وہ لوگ بھتہ لے رہے تھے، نقصان عوام کو پہنچتا تھا۔پنجاب بھر میں تجاوزات ہٹانے کے لئے بلا امتیاز ایکشن کے خاطر خواہ اور شاندار نتائج سامنے آئے۔تجاوزات کی وجہ سے تنگ بازاروں میں رش اورہجوم میں خواتین کو ہراساں کیا جاتا تھا، اب ایسے نہیں ہوگا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ بازار خواتین کے لئے محفوظ اور بہتر ہوگئے ہیں۔بازاروں سے تجاوزات ختم کرنے سے دکانداروں کی سیل بڑھی اور ٹریفک کا بہاؤ بہتر ہوا۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور آرمینیا کے مابین باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ،دونوں ممالک کادو طرفہ اور کثیر الجہتی فورمز پر ایک دوسرے کیساتھ ملکر کام کرنے کےعزم کا اظہار
-
پاکستان تحریک انصاف کا سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
-
ذاتی تشہیر کی بھوکی ٹک ٹاکر وزیراعلی میں کوئی شرم و حیا نہیں، پی ٹی آئی کی مریم نواز پر شدید تنقید
-
دی نور پراجیکٹ اورجیو پاک کے تعاون سے نجی ہسپتال سیلاب زدگان کی پناہ گاہ بن گیا
-
آئندہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے آبی ذخائر بنانے کا جائزہ لینے کا حکم
-
ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز بند کردیئے گئے، ملازمین کیلئے 28 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان
-
دریائے سندھ میں سپر فلڈ سے کچے کا پورا علاقہ ڈوب جائے گا، وزیراعلی سندھ
-
میری حکومت پر کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں، شہبازشریف کا دعویٰ
-
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی موت؛ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے
-
وزیراعظم اور ترکیہ کے صدر کی ملاقات، باہمی تعاون مزید مستحکم بنانے کا عزم
-
پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری، چینی طریقےقدرتی آفات سے نمٹنے میں سود مند ثابت ہوں گے، وزیراعظم
-
تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے یا نہیں؟ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.