میئر پشاور حاجی زبیر علی سے کیپٹل میٹروپولیٹن کے ڈائریکٹر جنرل ارشدعلی زبیر کی ملاقات

پیر 14 جولائی 2025 18:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) میئر پشاور حاجی زبیر علی وطن واپس پہنچنے پر کیپٹل میٹروپولیٹن کے ڈائریکٹر جنرل ارشدعلی زبیر نے ملاقات کی ، اس مو قع پرمیئر پشاور نے ڈائریکٹر جنرل کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور میٹروپولیٹن کی ریونیو بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف علاقوں کے چیئرمینوں اور عوام کی بڑی تعداد نے بھی میئر پشاور سے ملاقات کیں اور اپنے مسائل میئر کے سامنے ررکھے جس پر میئر پشاور نے موقع پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :