مظفرگڑھ ،تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب،پی ڈی ایم اے

پیر 14 جولائی 2025 18:25

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق تونسہ بیراج پر دریائے سندھ میں رات کو پانی کی سطح 418,264 کیوسک درمیانے درجے (میڈیم فلڈ) پر رپورٹ ہوئی تھی اور پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

آج صبح 6 بجے تونسہ بیراج پر پانی کا اخراج 426,400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے،پی ڈی ایم اے نے دریائے سندھ کے ملحقہ تمام اضلاع کے شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوں اور پی ڈی ایم اے یا ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کریں۔\378

متعلقہ عنوان :