Live Updates

چناری کے نواحی گاؤں جسکول کی ایک کلومیٹر سڑک گزشتہ دو سال سے التواء کا شکار

پیر 14 جولائی 2025 22:25

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)چناری کے نواحی گاؤں جسکول کی ایک کلومیٹر سڑک گزشتہ دو سال سے التواء کا شکار، سڑک پر جگہ جگہ پتھر، کھڈے اور ادھوری سولنگ کے باعث مقامی آبادی کو آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامنا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسکول روڈ منصوبے پر کام ٹھیکیدار وقاص قریشی کو دیا گیا تھا، جنہوں نے ابتدا میں کچھ عرصہ کام تیزی سے جاری رکھا، مگر بعد ازاں نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر کام روک دیا گیا،دو سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود سڑک مکمل نہ ہو سکی،علاقہ مکینوں کے مطابق بارش کے دنوں میں سڑک پر کیچڑ اور پھسلن کے باعث بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں، جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو اسپتال پہنچانا بھی مشکل ہو چکا ہے،مقامی شہریوں نے محکمہ شاہرات اور ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکیدار کو پابند کریں کہ وہ منصوبہ جلد از جلد مکمل کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے،دوسری جانب جہلم ویلی کے گاؤں سڑک چناری میں بارشوں نے تباہی مچادی،سڑک چناری سے امراہ ساون سروالہ جانے والی لنک روڑ کی دیواریں سسک گئی،درجنوں مکانات لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئے،سڑک چناری سے امراہ ساون جانے والی لنک روڑ کی دیواریں گرنے سے محلہ بانڈی کی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں،دیواریں گرنے سے کئی مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا،عوام میں شدید خوف وہراس جبکہ لنک روڑ امراہ ساون کیساتھ ملحق دیہات بھی سڑک سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ جہلم ویلی ہنگامی بنیادوں پر دیواروں کی مرمتی کیلئے اقدامات اٹھائے تانکہ مزید کسی بڑے حادثہ کو روکا جائے۔

۔۔۔۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات